گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محلہ داروں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی ،سول لائن کا آصف کا چند روز قبل اپنے محلہ کے بااثر افراد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صلح صفائی ہونے کے باوجود مخالفین سنگین دھمکیاں دے رہے تھے جن سے خوفزدہ ہو کر گزشتہ روز محمد آصف نے خود کو آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ۔