وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز، عبدالرحمٰن، آصف اور افتخار شامل ہیں۔
ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
حکام کے مطابق ملزمان یورپ کے سہانے خواب دکھا کر نوجوانوں کو جال میں پھنساتے تھے۔
حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔
ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔