• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں مزید 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثہ کیس میں   مزید 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز،طارق ، شہباز اور تنویر شامل ہیں۔

مرکزی ملزم اعجاز نے یعقوب نامی شہری کو سمندری راستے سے یورپ بھجوایا تھا، اس دوران یعقوب کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید