وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات نے کامبنگ آپریشن کر کے 8 کونجیں بر آمد کر لیں۔
محکمۂ وائلڈ لائف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرمحکمۂ وائلڈ لائف نے دریائے سندھ سے ملحق دریا خان بھکر میں کومبنگ آپریشن کیا۔
محکمۂ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کرفرار ہو گئے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگلی حیات ہے۔
چھاپہ مار ٹیم نے شکار کے لیے بنائے گئے ٹھکانے کو آگ لگا دی اور شکار کا مکمل سامان ضبط کر لیا۔
کارروائی کے دوران محکمے نے 8 کونجیں برآمد کیں، ان کونجوں کو سائبیریا ہجرت کرنے والی دیگر گونجوں کے شکار میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
اس کارروائی کے بعد 3 ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔