کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔