• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرکے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگادی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 کے نافذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید