• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ پریس کلب جانے والے راستوں کی بندش اور صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں فاضل جمیلی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے، آئی جی سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلب آنے اور جانے والی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں، گورنر ہاؤس والے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید