’گندم اگاؤ‘ مہم میں انعامی اسکیم میں قرعہ اندازی پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارک باد دی۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ’گندم اگاؤ‘ انعامی اسکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، اس مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشت کار کوثر پروین کا نکلا، وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے فون کر کے کامیاب کاشت کاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارک باد دی۔
کامیاب ہونے والے کاشت کاروں سے بات کرتے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا خود فون کر کے مبارک باد دوں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ گندم کی فصل اِن شاءاللّٰہ اچھی ہو گی میری دعائیں کاشت کار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
مفت ٹریکٹر اسکیم کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مفت ٹریکٹر کے لیے ساڑھے 12 ایکڑ سے 57 ہزار 7 سو 33 زائد اراضی کے مالک کاشت کاروں نے اپلائی کیا تھا جس میں جانچ پڑتال کے بعد 21 ہزار سے زائد کاشت کار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب 1 ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیے جائیں گے۔
پنجاب میں رواں سال 5 لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے، 3 ماہ کے اندر تمام کاشت کاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔