نئی امریکی امیگریشن پالیسی کے تحت لوگوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے فٹ بالر کو ہاتھ پر بنے ٹیٹو (جلد پر نقش ونگار) کی وجہ سے ملک بدر کر دیا۔
استنبول سے ترک خبر ایجنسی کے مطابق فٹ بالر جیرس ریئس بیریوس کو امریکہ سے ایل سلواڈور بھیج دیا گیا۔
مذکورہ بالا فٹبالر کے وکیل کے مطابق فٹبالر کے ہاتھ پر ریال میڈرڈ کا ٹیٹو دیکھ کر مجرم گینگ کی رکنیت کا الزام لگایا گیا۔ فٹ بالر جیرس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سے مجرمانہ تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر وینزویلا کے 2 سو سے زیادہ باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔