• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہ

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دے دیا اور کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر درج ہے، یہ اسرائیل کے سفر کےلیے قابل استعمال نہیں، موجودہ قوانین کے تحت پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ ممکن نہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، ان حقوق میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کےلیے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید