امریکا کے وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلیے شہریت کا ثبوت لازم قرار دیدیا گیا، صدر ٹرمپ نے شہریت کا ثبوت لازم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے حکمنامے کے تحت اب وفاقی الیکشنز میں حصہ لینے والے افراد کو بطور ووٹر اندراج سے پہلے شہریت کی دستاویز دکھانا ہوگی، جبکہ تمام بیلٹس الیکشن کے دن ہی وصول کیے جائیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ امریکا الیکشن کے تحفظ میں ناکام رہا ہے، ریاستوں کو چاہیے کہ وہ ووٹرز کی فہرستیں وفاقی ایجنسیوں کو فراہم کریں اور الیکشن سے جڑے جرائم کیخلاف کارروائی کریں۔
الیکشن اہلکاروں کی جانب سے تعاون نہ کیے جانے پر ان ریاستوں کی وفاقی فنڈنگ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔