بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔
جیل ٹرائل کے لیے لکھے گئے مراسلے کا جواب تاحال عدالت کو نہیں ملا۔
یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔