مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے عدالت سے بٹ کوائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی مانگ لی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عدالت ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے اکاؤنٹ کی تفصیلات کیلئے احکامات جاری کرے، ملزم ارمغان نے اپنے دو ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو ملزم کے اکاؤنٹ کی تفصیلات، ٹرانسیکشنز، ٹریڈنگ اور آئی پی ایڈریس فراہم کرنے کاحکم دیا جائے۔
عدالت نے بٹ کوائن ٹریڈنگ کی غیر ملکی کمپنیوں کی انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلیں۔