• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریف سیزن، ارسا نے پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ لگا لیا


انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) اجلاس میں خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس خریف سیزن کے دوران دستیاب پانی کے تخمینوں کی منظوری کےلیے بلایا گیا تھا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ ہے، اجلاس میں صرف اپریل کے مہینے کےلیے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے میں ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس میں ازسرنو پانی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بارشوں سے متعلق ارسا ایڈوائزری کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ شمالی اورجنوبی علاقوں میں اپریل، مئی اور جون میں بارشیں معمول سےکم ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے بریفنگ یہ بھی بتایا کہ اپریل، مئی، جون میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید