پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے کیس کے حوالے سے مزید سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی۔