کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق نوجوان کے لواحقین سے رابطے میں ہیں، ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت ایک پولیس موبائل کا بھی گزر ہوا، واقعے کے 2 اطراف سے سی سی ٹی وی ملی ہے جس کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گولی لگنے اور پولیس موبائل کے گزرنے کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس موبائل روٹین کے گشت پر تھی یا جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں اس پر تفتیش جاری ہے۔