• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

برطانوی تقریب میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو اداکاری کے میدان میں خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں فیروز خان نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب بھی دیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جب اداکار سے سوال کیا گیا کہ موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب سے ان کی پہلی ملاقات کس طرح ہوئی تو اداکار نے انکشاف کیا کہ اہلیہ میری تھراپسٹ تھیں اور تھراپی کے دوران ان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاء اللّٰہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، جو میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہی۔

اس موقع پر فیروز خان نے گھریلو تنازعات کے باعث عدالتی کیس کے دوران مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018ء میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑی نے 2 بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022ء میں طلاق لے لی تھی۔

پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد جون 2024ء کی شروعات میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید