• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا


اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا۔

 جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کی، قائم مقام چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس واپس اِس عدالت کو بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیر دانستہ غلطی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید