Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔
کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔