• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ فرحان ملک کے وکیل عبدالمعیز جعفری نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جج صاحبہ نے ہماری درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، تحریری حکم نامہ کل صبح ملےگا، اسکے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔
ملک بھر سے سے مزید