میانمار میں زلزلے کے بعد زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے 30 گھنٹوں بعد خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں تباہ کن زلزلے کے بعد ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے، میانمار میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے 30 گھنٹے بعد خاتون کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاتون کی عمر 30 سال بتائی جارہی ہے۔
خاتون کے شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے لگتا تھا شاید یہ زندہ نہیں ہوگی، میں اپنی بیوی کو دیکھ کر خوش ہوں۔
ریڈ کراس کی جانب سے گرنے والی اس بلڈنگ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے ملبے میں 90 سے زائد زندہ لوگ ہوسکتے ہیں۔