اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں عیدالفطر پر بھی جاری ہیں، جن کے دوران اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملہ کیا ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ہونے والے تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔
بیروت پر ایک ہفتے میں دوسری بار اسرائیلی حملے سے حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت کے نواح میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے لبنان کے خلاف اسرائیلی ارادوں کی خطرناک وارننگ ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں حزب اللّٰہ کے آپریٹوز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔