• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کل پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے

وائٹ ہاؤس کی ترجمان  کیرولین لیوٹ— فائل فوٹو
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوابی ٹیرف کی تفصیلات کل پیش کی جائیں گی، جوابی ٹیرف عائد کرتے ہوئے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اچھا برتاو کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر کسی کی مدد کی اور کسی نے ہماری مدد نہیں کی، ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت اچھے ہونے جا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔

کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔

ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں کر رہے ہیں۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ متبادل ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں، دوسرے ممالک کے بلند ٹیرف امریکیوں کے لیے غیر منصانہ ہیں، امریکا کو بھی اسی حساب سے ٹیرف وصول کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید