اسرائیلی فورسز کے عید پر غزہ میں حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 64 افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے ایک ہفتے بعد 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ لاشیں طبی عملے کے 8 ارکان، شہری دفاع کے 5 کارکنوں اور ایک یو این ملازم کی ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کر کے جنگ بندی پر عمل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔