امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی پر ایرانی وزارت خارجہ نے ردعمل دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر بمباری کی کُھلی دھمکی عالمی امن و سلامتی کی توہین ہے، تشدد تشدد اور امن امن کو جنم دیتا ہے، راستہ اور نتائج امریکا خود منتخب کر سکتا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے بھی امریکا کو وارننگ دے دی۔
ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کے 10 فوجی اڈے اور 50 ہزار فوجی موجود ہیں، امریکا کو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے بھی خبردار کیا تھا کہ امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔