امریکا میں مسلم کمیونٹی اس بار بھی عید کے معاملے پر منقسم رہی، کسی نے اتوار تو کسی نے پیر کو عید منائی۔
ریاست ٹیکساس کے بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت مختلف شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔
لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لیے دعا کی گئی۔
کمیونٹی نے قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کی اور پیاروں کو یاد کیا۔
لوگوں نے پارکوں اور ہوٹلوں کا بھی رخ کیا جہاں روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔