• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ ضم کرنے کا عندیہ، ٹرمپ کے بیان پر ڈنمارک کا شدید ردعمل

ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی صدر کے بزور طاقت گرین لینڈ ضم کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ڈنمارک کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوک راسموسن نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا ملک گرین لینڈ میں سیکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم امریکا کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے ہم اس لہجے کو پسند نہیں کرتے جو استعمال کیا گیا ہے، آپ اپنے قریبی حلیفوں سے اس انداز میں گفتگو نہیں کرتے، میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ ڈنمارک اور امریکا قریبی اتحادی ہیں۔

اس پہلے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیان میں کہا تھا کہ ڈنمارک نے گرین لینڈ کے لوگوں کے ساتھ درست نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جہاں تک گرین لینڈ کو ضم کرنے کا تعلق ہے میں اس معاملے میں فوجی قوت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید