• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: موٹر سائیکل کی گدھا ریڑھی سے ٹکر، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 پولیس اہلکار اور ان کا دوست سوار تھے۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں 1 پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق جبکہ  2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تینوں پولیس اہلکار عید پر گھر آئے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 12 روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دورانِ علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی عنایت اللّٰہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید