مزیدار کھانے، میل ملاقاتیں، موجی مستی اور سیر و تفریح عیدالفطر کے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔
میٹھی دن کے دوسرے دن گھروں میں کہیں کڑھائی اور بریانی تو کہیں قورمے اور باربی کیو کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔
کل کے میزبان آج بنیں گے مہمان اور دعوتوں کے بہانے سب مل کر بیٹھیں گے، بچے بھی اور عیدی بٹوریں گے، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی رونقیں بھی بڑھیں گی۔
صبح لاہور، کراچی پشاور اور مختلف شہروں میں ناشتے کی دکانوں پر رش رہا، شہریوں نے نان چنے، حلوہ پوری، پائے اور نہاری کا مزہ لیا، چائے اور لسی سے لطف دوبالا ہوگیا۔