بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد اور دعا دی۔
شاہ رخ خان نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللّٰہ کی مہربانی سب پر ہو۔
فلم انڈسٹری کے ایک اور اسٹار اداکار عامر خان نے بیٹوں جنید خان اور آزاد راؤ خان کے ساتھ عید منائی اور مداحوں کے کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹوگراف بھی دیے۔
فلم اسٹار کرینہ کپور خان نے پٹودی خاندان کی جانب سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔