• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گرمی بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے، جھیلیں نمودار ہونے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ رواں ماہ اپریل تا جون ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات انجم نذیر کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کا عمل تیز ہو گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہو گا تاہم گلیشیئرز پگھلنے سے جھیلیں نمودار ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمۂ موسمیات انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر کا درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث درجۂ حرارت کی شدت زائد محسوس نہیں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید