• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شاہراہوں پررات کاسفر ممنوع قرار


بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا۔

کچھی ،موسی خیل ،ژوب ،گوادر ،نوشکی کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹی فکیشن جاری کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہو گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سبی شاہراہ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ، کوسٹل ہائی وے پر رات کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ تفتان شاہراہ،لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر بھی رات کا سفر ممنوع قراردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید