امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ایران پر پہلے کی طرح سیکنڈری ٹیرف عائد کروں گا۔
امریکی میڈیا کو گزشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں (ایران کو) حال ہی میں خط بھیجا اور کہا تھا کہ آپ کو کوئی ایک فیصلہ کرنا ہوگا یا تو مذاکرات کریں بصورت دیگر ایران کو برے نتائج بھگتنا ہوں گے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔