امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جوپری معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ایران پر بمباری کا کہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے ’ثانوی اقتصادی پابندیاں‘ لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔