• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

راولپنڈی کے اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر  8 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔

سیکیورٹی پلان کے تحت 200 کے قریب افسران و اہلکار  تعینات ہیں، سیکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید