• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے پہلے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق 3 ماہ کے دوران 15خواتین کے قتل سمیت 40 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ذیشان رضا کے مطابق 103خواتین سے زیادتیوں میں ملوث 110ملزم بھی پکڑے گئے، بچوں کے اغواء کے 129 مقدمات میں سے 144مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔

اسی طرح بچوں سے زیادتی کے 41 مقدمات میں 44 ملزمان پکڑے گئے، خواتین سے ہراسگی کے487 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ڈکیتی میں ملوث 911 ملزموں کو گرفتار جبکہ ملزموں سے 32 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا پولیس کارکردگی سے متعلق مزید کہنا ہے کہ اغواء برائے تاوان کے 2 مقدمات کے ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید