• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما شو کی کمائی سے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے کے قابل ہوئی، سُمونا چکرورتی

اس شو نے مجھے بہت کچھ دیا، میرے لیے یہ 10 سال کا طویل اور خوبصورت سفر تھا: سمونا چکرورتی
اس شو نے مجھے بہت کچھ دیا، میرے لیے یہ 10 سال کا طویل اور خوبصورت سفر تھا: سمونا چکرورتی

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سُمونا چکرورتی نے ’کپل شرما شو‘ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

سُمونا چکرورتی کی مقبولیت میں اُس وقت بے پناہ اضافہ ہوا جب انہوں نے کپل شرما کے مشہور کامیڈی شوز میں اُن کی بیوی کا کردار ادا کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سُمونا نے انکشاف کیا کہ اس شو نے انہیں مالی استحکام فراہم کیا۔ وہ کپل کے شو کا 10 سال تک حصہ رہیں اور اس کےلیے وہ شکر گزار ہیں کیونکہ اسی شو کی کمائی سے وہ ممبئی میں اپنا گھر خریدنے کے قابل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شو نے مجھے بہت کچھ دیا، میرے لیے یہ 10 سال کا طویل اور خوبصورت سفر تھا۔ اس کی وجہ سے میں مالی طور پر مستحکم ہوئی۔

سُمونا نے مزید کہا کہ میرا تعلق ایک سادہ اور متوسط طبقے کے بنگالی خاندان سے ہے۔ اس شو نے مجھے ممبئی میں گھر خریدنے کے قابل بنایا۔

سُمونا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کپل شرما کا شو تھائی لینڈ میں بھی بے حد مشہور ہے۔ یہ شو تھائی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک تھائی ریسٹورنٹ میں تھی، وہاں ان کی ایک بھارتی۔تھائی دوست ان کے پاس آئی اور کہا کہ یہاں کے تمام ویٹرز اور میزبان میرے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔’ وہ سب تھائی تھے۔ میں حیران رہ گئی کہ آخر کیوں؟ پھر انہوں نے مجھے شو کا ایک کلپ دکھایا، جہاں میں تھائی زبان میں بات کر رہی تھی۔ یہ دیکھ کر بے حد مزہ آیا۔

سُمونا چکرورتی، جنہوں نے ’’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ اور ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں کام کیا، تاہم نئے شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا حصہ نہیں تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید