• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد


صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کرکے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

آج اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے صدر مملکت کی بیرون ملک منتقلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید