بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اڑھائی گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔