• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام


سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت پر پر پیٹرولیم مد میں17 ارب کے ڈاکے کا الزام لگادیا۔

کراچی میں پارٹی کی عید ملن پر میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے نہیں آئے وہ عوام کو ریلیف کیوں دیں گے، کینالز بنانے کے منصوبے کو موخر کردیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزراء نے اپنی تنخواہوں میں 186 فیصد اضافہ کیا ہے،پنجاب اور ارکان قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہیں میں 900 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ عام پاکستانی کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو،حکومت اپنے آپ کو مراعات دیتی رہتی ہے کچھ ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کو بھی مراعات دے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،حکومت آج ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے اور کل ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےپیٹرولیم کی مد میں عوام کی جیب پر 17 ارب ر کا ڈاکا ڈالا، ٹیکس لگایا،17 ارب روپے ہم نے ٹیکس دیا ہے اور مزید دیتے رہیں گے بجلی پر ریلیف کا کہا تھا وہ ابھی تک نہیں ملا ۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم اس حکومت سے امید ہی کرسکتے ہیں توقع نہیں کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے کراچی میں سینکڑوں افراد ٹینکر کی ٹکرسے مرگئے ہیں ،اچھی اور ذمے دار حکومت ہو تو ٹینکر اور ڈمپر کا مسئلہ 3 دن میں حل ہوسکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بد نصیبی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 16سال سے حکومت کررہی ہے، دیگر سہولیات نہیں دے سکتی نہ دے مگر ڈمپر سے لوگوں کو بچائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی والے یہ بھی نہیں کرسکتے تو واپس چلے جاؤ بھائی،یہاں کراچی حیدر آباد کا موٹر وے نہیں ہے سپر ہائی وے کا نام موٹر وے رکھ دیا گیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حیدر آباد سے سکھر موٹر وے نہیں اورانہوں نے پچھلے ہفتے لاہور سے بہاول نگر موٹر وے بنانے کا اعلان کردیا۔

قومی خبریں سے مزید