سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ تھی ہی نہیں۔
پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے۔
تمام بولی دہندگان کو چھوڑ کر ایک بولی دھندہ کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے سے نجکاری کے پورے عمل کو نقصان پہنچا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری، فواد حسن فواد نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔