• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ چل بسیں

نیلم بین پاریکھ — فائل فوٹو
نیلم بین پاریکھ — فائل فوٹو

مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر نوساری میں گزشتہ روز مہاتما گاندھی کی پڑپوتی نیلم بین پاریکھ 93 سال کی عمر میں چل بسیں۔

نیلم بین پاریکھ مہاتما گاندھی کے بیٹے ہری داس گاندھی کی پوتی تھیں اور اپنے بیٹے ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے ساتھ ضلع نوساری میں مقیم تھیں۔

ان کی آخری رسومات آج صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئیں۔

نیلم بین گاندھیی نظریے پر یقین رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی زندگی سچائی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید