میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
میانمار فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہو گئی ہے۔
زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 اب بھی لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں 6 دن قبل 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے فلک بوس عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا۔