مہاتما گاندھی کے پوتے ارون گاندھی مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف اور سماجی و سیاسی کارکن ارون گاندھی نے مہاراشٹر کے شہر کولہاپور میں وفات پائی۔
ان کے بیٹے تشار گاندھی کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات گزشتہ شب کولہا پور میں ادا کی گئیں۔
واضح رہے کہ ان کی پیدائش 14 اپریل 1934 کو ڈربن میں منی لال گاندھی اور سشیلا مشرو والا کے ہاں ہوئی تھی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق وہ ایک کارکن کے طور پر مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلے۔