مولانا اسد جاجروی رحیم یار خان میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد روڈ پر مولانا اسد جاجروی پر تیز دھار آلے سے حملہ ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا اسد پر حملہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مولانا اسد جاجروی کی آنکھ اور گردن پر زخم آئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مولانا اسد نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے روانہ ہو رہے تھے، مسجد کے اندر ملزمان نے مولانا اسد پر خنجر سے حملہ کیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مولانا اسد جاجروی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ انکی تلاش جاری ہے۔