امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گر گئی۔
مغربی میڈیا کے مطابق ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا ہے۔ یہ کوویڈ وبا کے بعد سے امریکی اسٹاکس کی بدترین کارکردگی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے بھارت پر 26 فیصد اور چین پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کئی سال سے ہم سے 52 فیصد تجارتی ٹیرف لیتا آیا ہے جبکہ ہم اُس سے نہ ہونے کے برابر لیتے رہے ہیں۔ چین بھی ایسا ہی کرتا رہا ہے، دونوں ملک جانتے ہیں کہ وہ برسوں سےامریکا سے فائدہ اُٹھاتے آرہے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا۔