• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نوجوان لڑکی نے پیزا اور ڈرنکس آرڈر کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی نے پیزا اور ڈرنکس آرڈر کیے جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی۔ 

پریتی  خوشواہا نامی یہ 18 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی جبکہ اسکے بھائی، بہن اور والدین گھر سے باہر تھے، اس کے خاندان کےلیے یہ ایک ہمیشہ جیسا اتوار کا دن تھا۔

شام کو اس کی والدہ کو پریتی کی کال موصول ہوئی اور اس نے ماں سے کہا کہ گھر میں چپاتیاں پکائی ہیں وہ واپس آکر اسے کھائیں، لیکن اسکی ماں کو کیا معلوم تھا کہ جب وہ واپس پہنچے گی تو انھیں پریتی کی پنکھے سے لٹکتی لاش ملے گی۔ 

پریتی کے خاندان نے اس کی خودکشی کا ذمہ دار اس کے  چاہنے والے ایک دور پرے کے کزن کو قرار دیا ہے، جس سے پریتی نے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر رکھی تھی۔

شادی کی اطلاع پریتی کی موت کے بعد اس کی دوست نے اس کے مبینہ شوہر اور اس کے درمیان چیٹس کے اسکرین شارٹس اور متعدد تصاویر خاندان کے ساتھ شیئر کیں۔

مذکورہ شخص نے کچھ عرصے سے پریتی سے قطع تعلق کرتے ہوئے اس کا فون نمبر بلاک کردیا تھا جس کی وجہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھی۔ 

دہلی کے ایک نجی ادارے میں ملازمت کرنے والی پریتی اور اسکے مذکورہ کزن کی دو برس قبل ان کے آبائی علاقے میں ایک فیملی فنکشن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں قریبی مراسم ہوئے اور انھوں نے خفیہ شادی کرلی تھی۔

شادی کے حقیقی ہونے کا اندازہ ایک تصویر سے لگایا جا رہا ہے جس میں مذکورہ شخص اس کے ماتھے پر سیندور لگا رہا ہے۔ 

پریتی کے غمزدہ خاندان کا کہنا ہے کہ اس کی خودکشی کو دس دن سے زیادہ ہوگئے لیکن اب تک اس شخص کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا اور وہ انصاف کے منتظر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید