برطانیہ میں گزشتہ مہینے سب سے زیادہ دھوپ والا مارچ ریکارڈ کیا گیا، اپریل خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔
برطانوی محکمۂ موسمیات کے مطابق انگلینڈ میں گزشتہ ماہ سب سے زیادہ دھوپ والا مارچ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ یہ چھٹا سب سے خشک مہینہ بھی رہا۔
مسلسل ہائی پریشر کے باعث موسم زیادہ تر صاف اور خشک رہا، جس کے نتیجے میں 185.8 گھنٹے دھوپ ریکارڈ کی گئی۔
یہ تعداد طویل مدتی اوسط سے 59 فیصد زیادہ ہے جس نے 1929ء میں قائم ہونے والے 171.7 گھنٹوں کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
ویلز میں بھی مارچ کا دوسرا سب سے دھوپ بھرا مہینہ رہا، جس میں 53 فیصد زیادہ دھوپ ریکارڈ کی گئی۔
اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ نے بھی معمول سے زیادہ 20 فیصد اور 13 فیصد دھوپ دیکھی، اگرچہ ریکارڈ سطح تک نہیں پہنچے۔