عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
لندن میں برینٹ خام تیل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گر گئی۔
مغربی میڈیا کے مطابق ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا ہے۔ یہ کوویڈ وبا کے بعد سے امریکی اسٹاکس کی بدترین کارکردگی ہے۔