• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں شوہر کا انتقال

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں شادی کی 25 ویں سالگرہ کی خوشی میں دی گئی تقریب میں شوہر کا انتقال ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں وسیم سروت اور ان کی اہلیہ فرح اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منا رہے تھے، اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب میں جوڑے کے رشتے دار بھی موجود تھے، اسٹیج پر خاتون کے گھر والے ڈانس کر رہے تھے کہ اسی دوران وسیم اچانک زمین پر گر گیا۔

وسیم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

وسیم سروت نامی شخص کی عمر 50 سال تھی اور وہ جوتوں کے تاجر تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید